کراچی، عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہنگامی بنیادوں پر اٹھائی جائیں،عبدالحاکم قائد

تاکہ شہر یوں کو کسی بھی قسم کی وبائی امراض سے بچایا جاسکے ، جانوروں کی آلائشوں کوحکومتی آمدنی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے،صدر پاسبان کراچی

منگل 21 اگست 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اورجنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہنگامی بنیادوں پر اٹھائی جائیں تاکہ شہر یوں کو کسی بھی قسم کی وبائی امراض سے بچایا جاسکے ۔ جانوروں کی آلائشوں کوحکومتی آمدنی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے ۔

شہر کراچی میں پہلے ہی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اگر برقت آلائشیں نہ اٹھائی گئیں تو اس سے مزید وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔پاسبان رہنمائوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحت و صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے انتظامی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریںاورجہاں جہاں آلائشیں نظر آئیں عوام ازخود خود متعلقہ انتظامی اداروں کو آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ کراچی کے عوام مزید کسی وبائی امراض کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں نے لوٹ مار مچار رکھی ہے۔ پاسبان رہنمائوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ عید قربان کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صحت و صفائی کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیہ کے مقامی ورکرز ،یوسیز اور ضلعی انتظامیہ کو انعامات سے نوازیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر انتظامی اداروں کے نمبر شائع کئے جائیں تاکہ عوام کو رابطہ کرنے میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہو #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں