عید الاضحی کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے،مزمل اقبا ل ہاشمی

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ مخیر حضرات عیدکی خوشیوں میں وسائل سے محروم افراد کو فراموش نہ کریں۔

(جاری ہے)

آئمہ کرام نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان میں قیامِ امن، کشمیر و فلسطین اور دنیا کے دیگر مقبوضہ مسلم خطوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ مسلمان اسوة ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت خود پر لازم کرلیں۔ ہمیں اپنے گھروں میں قربانیاں کرتے وقت مستحقین کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور قربانی کا گوشت ان تک پہنچا کر انہیں عیدکی خوشیوں میں شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کی خاطر ہر فرد بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں