خطبہ حج میں اسلامی اصولوں کوکھول کر بیان کیا گیا ہے، امیر عبداللہ فاروقی

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کے سربراہ امیر عبداللہ فاروقی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے حوالے سے مسجد نبویﷺ کے امام مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں اسلامی اصولوں کو واضح و کھول کر بیان کیا ہے اور دین اسلا م کو فلاح وکامیابی کا راستہ بتاتے ہوئے سچ فرمایاہے کہ امت مسلمہ کو کامیابی کی منزل پر پہنچنے کے لئے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا وہ مولانا مرتضیٰ خان رحمانی سے حیدرآباد میں واقع اپنی آبائی رہائشگا ہ سے فون پر بات چیت کررہے تھے امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ ذی الحجہ کے مہینے کو یہ شرف حاصل ہے کہ حج کے ساتھ ساتھ مسلمانو ں کے صاحب وسعت طبقے کی طرف سے قر بانی کے نام سے کیا جانے والا سنت ابراہمی کا عمل اسی مہینے اور اس کی مخصوص چار تاریخوںمیں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حج اور قربانی کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہماری توبہ قبول کر کے ہما ر ے زندگی بھر کے گناہ معاف فرما دیتے ہیں اور حج کے قبول ہونے کے بعد گناہ اس طرح دھل جاتے ہیں جس طر ح انسان ماں کے پیٹ سے جنم لینے کے بعد گناہ سے پاک ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شیخ مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز الشیخ نے مسلم حکمرانوں پر صحیح زور دیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ انصاف کریں چونکہ مسلم حکمرا نو ںمیں سب سے بڑی یہی کمزوری ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عدل و انصاف نہیں کرتے بلکہ اقرباء پروری ، ذاتی تعلقا ت ، سیاسی مفادات اور خاندان کے مفا دا ت کو ترجیح دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں