کراچی میں پیشہ ور قصاب ناپید اورجانور ذبح کرنے کے نرخ دگنے ہوگئے

موسمی قصائیوں نے بھی موقع دیکھتے ہوئے چھریاں تیز اور جانوروں کی بکنگ کرلی

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) کراچی میں پیشہ ور قصاب ناپید اورجانور ذبح کرنے کے نرخ دگنے ہوگئے ، موسمی قصائیوں نے بھی موقع دیکھتے ہوئے چھریاں تیز اور جانوروں کی بکنگ کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیشہ قصائیوں کی وجہ سے شہریوں کو عید قربان پر جانور ذبح کرانے کے لیے سخت چیلنج کا سامناہے ،پیشہ ورقصاب عید کے پہلے اور دوسر ے روز کے لیے بک ہیں اور جانور ذبح کرنے کے نرخ بھی دگنے کردیے ہیں ۔

پہلے دن قربانی کا جانور وزن اور جسامت کے حساب سے ذبح کرنے کے لیے 8سی12ہزار اور پوش علاقو ں میں 10سی15ہزار روپے میں بکنگ کرلی گئی ہے ،چھوٹے جانور کے 4سی7ہزار روپے جبکہ دنبے اور بکرے ذبح کرنے کے لیی3سے ساڑھے 4ہزار روپے میں بکنگ کی گئی ہے ۔مختلف علاقوں میں گوشت فروخت کرنے والے بھی بک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قصابوں کا کہنا ہے کہ پہلے دن قربانی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اجرت بھی زیادہ ہے ، دوسرے دن کے کچھ کم ہوا کرتے تھے لیکن اب مہنگائی اس قدر ہے کہ دو سال قبل والے ریٹ نہیں وصول کرسکتے، عید کے تیسرے دن قربانی بہت کم ہوتی ہے تو اس روز بھاو تاو نہیں کرتے جو مناسب اجرت دیتے جانور ذبح کر دیتے ہیں ۔

اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موسمی قصابوں نے بھی اپنی چھریاں تیز کرلی ہیں اور مختلف علاقوں میں ڈیرے جمالیے ہیں اور یہ بھی پیشہ ور قصائیوں کے مطابق اجرت کا تقاضا کر رہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موسمی قصائیوں کو جانور ذبح کرنے کا شرعی طریقہ نہیں معلوم ہوتا، کھال بھی خراب کرتے اور گوشت بھی ،لیکن پیشہ ور قصائی ضرورت کے مطابق ہیں نہیں تو ان سے ذبح کرانے پر مجبور ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں