اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںپی ٹی آئی رہنمائوں کی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع شرقی کے ڈائریکٹر ..

پی ٹی آئی رہنمائوں کی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع شرقی کے ڈائریکٹر سے ملاقات

رہنمائوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو عید کے تینوں روز محلوں میں رضاکارانہ خدمات کی ہدایات دیں, ارسلان تاج گھمن کا یوسی نمائندگان کے ساتھ کلیکشن پوائنٹس کا دورہ۔ ٹاسک فورس تشکیل دی جس کی نگرانی خود کریں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور ایم پی اے ارسلان تاج گھمن نے عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع شرقی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے عید کے انتظامات سے متعلق ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع شرقی سے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی رہنمافردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے مقدس موقعے پر تمام لوگوں کو خوش ہونا چاہئے۔ پر امن اور مسرور کن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں۔ عید کی خوشیوں میں کسی بھی طرح کا خلل نہیں آنا چاہئے۔ عید ایک بہت اہم مذہبی تہوار ہے جس میں تمام مسلمان آپس میں گلے ملتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

عیدا لاضحی کے موقعے پر قربانی کی جاتی ہے اور گوشت رشتہ داروں، دوست احباب اور ہمسایوں میں تقسیم کیاجاتا ہے۔

پارٹی کارکنان عید کے تینوں روز رضاکارانہ خدمات انجام دیںگے۔ تحریک انصاف کراچی کے عوام کو خوش دیکھنا چاہتی ہے۔ ایم پی اے ارسلان تاج گھمن کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان عید کے تینوں روز محلوں میں متحرک رہیں گے اور رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ہم نے انہیں شہر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور آلائشیں اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ہم عید کے تینوں روز انتظامات کا خود بھی جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہم نہیں چاہتے کہ عید کے موقعے پر تعفن اور گندگی سے ماحول خراب ہو۔ ارسلان تاج گھمن نے پاکستان تحریک انصاف کے یوسی نمائندگان کے ساتھ کلیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ بلدیاتی نمائندوں کی ٹاسک فورس تشکیل دی۔ اس کی نگرانی خودایم پی اے ارسلان تاج گھمن کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں