عیدقرباں پر غریبوں کو فراموش نہ کیاجائے ،دبیرالدین غوری

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) عیدالاضحی ایثار وقربانی کادرس دیتی ہے ،ہمیں چاہیے کہ خوشی کے تہوار پر غریبوں کو فراموش نہ کریں،انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔یہ بات پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری دبیرالدین غوری نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی جنرل سیکریٹری عقیل میو،شہروز خواجہ،میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سمیع الدین انصاری،سوشل میڈیا انچارج معویز مبشر نصیر الدین سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرگنائزیشن کے تحت پی آئی بی ایس ڈبلیو او کے رضاکار غریب بستیوں میں قربانی کا گوشت اور عید گفٹ تقسیم کیے جائیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ جولوگ گوشت پہنچاناچاہئیں وہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں