چیرمین بلدیہ وسطیٰ ریحان ہاشمی متحرک ، بلدیہ وسطی کی ہریوسی کا ہنگامی دورہ

ْعید کی صبح سات بجے سے صفائی آپریشن شروع ہو جائے گا ، آلائشیں بلا توقف اُٹھائی جائیں گی

منگل 21 اگست 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی عید الاضحی پر بلدیہ وسطی میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اورلینڈفل سائیڈ پر ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متحرک رہے ۔ بلدیہ وسطی کے پانچوں زونز کی ہر ایک یوسی کا دورہ کیا اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کی کارکردگی ملاحظہ کی۔

جبکہ بلدیہ وسطی کے چند مقامات پر خصوصی خندقوں کی کھدائی کے کام کی رفتار کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ جانور ذبح کئے جائیں گے۔بلدیہ وسطی کا مرکزی کیمپ سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد پر قائم کیا گیاہے ۔جہاں سے پورے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو مانیٹرکیا جائے گا اور ہر طرح کی سپورٹ مہیاکی جائے گی تاکہ صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی خلل نہ پڑے۔

(جاری ہے)

لینڈ فل سائٹ جام چاکرو میںہے جو کئی میل دور شہر سے باہر ہے وہاں تک تمام آلائشوںکو فوری طور پر پہنچانا ایک کارِ مشکل ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کی حدود میں چند مقامات پر خندقیں کھود کر اچھی خاصی تعداد میں آلائشوں کو دفن کرکے چونے اور جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کرنے کے بعد مٹی سے اچھی طرح ڈھانپ دیا جائے گا ۔ اس طرح بہت سی آلائشیں کم وقت میں ٹھکانے لگادی جائیں گی ۔

جبکہ زیادہ تر آلائشوں کو ڈمپرز کے ذریعے جام چاکرو لینڈفل سائٹ پر ٹھکانے لگایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز صبح سات بجے سے صفائی آپریشن شروع ہو جائے گا اور ہر یوسی میں خصوصی ایمرجنسی سینٹرز قائم کرلئے جائیں گے ۔جہاں منتخب عوامی نمائندے اور بلدیاتی افسران عوام کی خدمت اور شکایات کے ازالے کے لئے موجود رہیں گے۔ عید کے تینوں دنوں کے دوران یہ ایمرجنسی سینٹرز فعال رہیں گے ۔ بلدیہ وسطی کے وسائل کم ہونے کے سبب نجی شعبے سے نہ صرف سوزوکیاں ، لوڈرز ، ایکسکیویٹرزاور ڈمپرز کے علاوہ افرادی قوت بھی روزآنہ اُجرت پر لی جارہی ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کے عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں