نتظامیہ کی کوتاہی ،بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے ملازمین عیدالاضحی پر ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی سے محروم رہ گئے

منگل 21 اگست 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ سندھ بینک کی انتظامیہ کی کوتاہی ،غفلت کے باعث کے ایم سی کی13ہزار ملازمین اور بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے ڈھائی ہزارسے زائد ملازمین عیدالاضحی پر ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ۔جس سے انکی عیدسوگوار ہوگئی ہے ۔

سندھ بینک کی انتظامیہ نے جمعہ 17اگست کو جمع شدہ چیکس پر بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے ملازمین کو نہ ہی ایڈوانس تنخواہ ادا کی گئی اور نہ ہی25فیصد اضافی الائونس کی ادائیگی کی گئی جبکہ بلدیہ جنوبی کے لیاری ،صدر زونز اور بلدیہ شرقی کے گلشن اقبال زونز کو ایڈوانس تنخواہ اور تین ماہ کا 25فیصد اضافی الائونس ادا کردیا گیا پھر جان بوجھ کر بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے ملازمین کو ادائیگیاں کیوں نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہ کا چیک صبح 11بجے کے بعد سندھ بینک نے جاری کیا ۔جسکی خصوصی ہدایت کے باوجود کلیئرنگ نہیں کی گئی اور حبیب بینک کے ایم سی برانچ میں شام گئے تک فنڈ ٹرانسفر نہ ہونے کے باعث کے ایم سی کی13ہزار سے زائد ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ۔انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں