عید الاضحی (آج) مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے

بدھ 22 اگست 2018 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی (آج) بدھ کو عید الاضحی مذہبی جو ش و جذبہ سے منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراونڈ میں منعقد ہوا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں عید کی نماز کے حوالے سے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز عید کے اجتماعات میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کے بعد شہریوں نے سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے۔ سندھ پولیس کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہری انتظامیہ بھی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں