کراچی سرکلر ریلوے، دھابیجی اکنامک زون اور کیٹی بندر کے منصوبوں کو وہیں سے اٹھایا جہاں انہوں نے انہیں اپنے گذشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلیٰ چھوڑا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:19

کراچی سرکلر ریلوے، دھابیجی اکنامک زون اور کیٹی بندر کے منصوبوں کو وہیں سے اٹھایا جہاں انہوں نے انہیں اپنے گذشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلیٰ چھوڑا تھا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے، دھابیجی اکنامک زون اور کیٹی بندر کے منصوبوں کو وہیں سے اٹھایا جہاں انہوں نے انہیں اپنے گذشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلیٰ چھوڑا تھا لہٰذہ چائینیز اتھارٹیز کو چاہیے کہ وہ انہیں سپورٹ کریں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے باتیں کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر کا منصوبہ کراچی شہر کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ اسے سی پیک میں شامل کیا گیا مگر بعد میں بعض وجوہات کے باعث اس میں تاخیر ہوئی مگر اب وقت آچکا ہے اسے دوبارہ اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر اور دھابیجی اکنامک زون کیمنصوبے ان کی ترجیحات میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ دھابیجی میں اسپیشل اکنامک زون کے لئے انہوں نے زمین مختص کر دی ہے اور اس کے انفرااسٹریکچر کی ترقی کے لیے فنڈز بھی مختص کر دیئے ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ چائنیز اتھارٹیز سی پیک منصوبوں کو مکمل کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ سابقہ حکومت پاکستان سے کیے گئے اپنے کمٹمنٹس کو پورا کریں گے۔ انہوں نے چند نان سی پیک منصوبوں جن میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی نتصیب، ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی ترقی میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چائنیز اتھارٹی سندھ حکومت کے ساتھ کینال لائننگ کے کام کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو ہدایت کی کہ وہ بورڈ آف انویسٹمینٹ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کو ہدایت کریں کہ وہ چائنیز قونصل جنرل آفس کے ساتھ مزید رابطا کریں اور مجوزہ منصوبوں پر کام شروع کریں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں