فقط جمہوریت ہی مضبوط و خوشحال وفاقی پاکستان کی ضمانت ہے، بلاول بھٹو زرداری

جمہوریت انسانی تاریخ کا نچوڑ اور بہترین طرزِ حکمرانی ہونے کے باوجود تاحال دنیا میں اور خصوصاً تیسری دنیا کے ممالک میں عوام دشمن قوتوں کے مقابلے میں کمزور ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:32

فقط جمہوریت ہی مضبوط و خوشحال وفاقی پاکستان کی ضمانت ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فقط جمہوریت ہی مضبوط و خوشحال وفاقی پاکستان کی ضمانت ہے۔ آج (15 ستمبر) منائے جانے والے عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت انسانی تاریخ کا نچوڑ اور بہترین طرزِ حکمرانی ہونے کے باوجود تاحال دنیا میں اور خصوصاً تیسری دنیا کے ممالک میں عوام دشمن قوتوں کے مقابلے میں کمزور ہے، لیکن تاریخ کا ماحاصل یہی ہے کہ آخری فتح عوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، جمہوریت کی خاطر عظیم جدوجہد اور قربانیاں دیں ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے لیئے چیلنجز و مشکلات ختم نہیں ہوئیں اور ایک مضبوط جمہوری نظام و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیئے ابھی طویل سفر باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر چیلنجز کے علاوہ دہشتگردی اور انتھاپسندی کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں جمہوریت کے لیئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مٴْٹھی بھر عوام دشمن قوتیں دنیا میں امن اور ترقی نہیں چاہتیں، کیونکہ وہ ان کے لیئے ابدی موت ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے اور بینظیر بھٹو کے ویژن کی روشنی میں پاکستان کو وفاقی جمہوری مسلم رول ماڈل ریاست بنانے کے لیئے سرگرم رہے گی اور اپنے شہید قیادت کی طرح اس راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں