100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

منگل 18 ستمبر 2018 16:05

100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا خطرناک دہشت گرد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پاک کالونی پولیس کی بڑی کارروائی پولیس اہلکاروں سمیت100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا خطرناک دہشت گرد گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کے حکم پر پاک کالونی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر احمد ذکریا عرف راشد ذکریا ولد ظفر حسین کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن اور ملزم پولیس کو ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم احمد ذکریا ان دنوں پی ایس پی پاک کالونی سیکٹر کا ممبر ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ پولیس ملزم کی پی ایس پی شمولیت کے حوالے سے تصدیق کرنے سے گریز کررہی ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر243/18 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں