جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد کے صحافیوں پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم

منگل 18 ستمبر 2018 16:59

جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد کے صحافیوں پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن رجسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد کے صحافیوں پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے چار رکنی انکوائری کمیٹی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

کمیٹی میں محکمہ اطلاعات کراچی، لاڑکانہ اور سکھر کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہونگے انکوائری کمیٹی ایک ہفتیمیں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی اور زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ پیپلزپارٹی میڈیا سمیت اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیگی تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کو صحافیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا ہے ادھر سندھ جرنلسٹس کانسل نے مشیر اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت قائم مقدمات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے سندھ جرنلسٹس کانسل کے صدر غازی جھنڈیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صحافیوں کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں