تھر میں قحط ! پی ٹی آئی کا پارلیمنٹری وفد حلیم عادل شیخ کی قیادت میں عمرکوٹ تھرپارکر پہنچ گیا

وزیراعظم تھرپارکر کے مسائل سے آگاہ ہیں جلد وفاقی حکومت تھرپارکر میں امدادی سرگرمیاں شروع کرے گی ، حلیم عادل شیخ

منگل 18 ستمبر 2018 18:19

تھر میں قحط ! پی ٹی آئی کا پارلیمنٹری وفد حلیم عادل شیخ کی قیادت میں عمرکوٹ تھرپارکر پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) تھرپارکر اور عمرکوٹ میں قحط کی صورتحال سنگین لوگ نقل مکانی پر مجبور بچوں کی اموات میں کمی نہ آسکی تھرپارکر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کا 4رکنی پارلیمنٹری وفد پارلیمانی رہنماء حلیم عادل شیخ کی قیادت میں عمرکوٹ تھرپارکر کے دو روزہ دورے پر پہنچ گیا وفد میں ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ ، ڈاکٹر سنجے گنگوانی ، دعا بھٹو شامل تھے وفد نے عمرکوٹ سول ہاسپٹل ، چھاچھرو سول ہاسپٹل ، مٹھی ہاسپٹل کا دورہ کیا قحط سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی اور امدادی سامان بھی تقسیم کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں قحط کی وجہ سے ہر سال بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہاہے مگر افسوس سندھ حکومت ابھی تک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کرسکی ہے سندھ حکومت کے وزراء اپنے گھروں کوبھرنے مصروف ہیں یہاں سندھ کے بچے بھوک پیاس سے مررہے ہیں سندھ حکومت کا گیارواں سال ہے مگر افسوس کوئی ایک ایسا کام تھرپارکر میں نہیں کیا گیا جس کا مستقل فائدہ تھرپارکر کی عوام کو پہنچ سکا ہو تھرکے بچے مررہے ہیں ہسپتالوں میں ادویات نہیں ڈاکٹرز نہیں ہیں سندھ حکومت کے وزراء کو ان بچوں سے اس لیے ہمدردی نہیں کہ ان کے بچوں کا علاج لندن آغا خان اور بڑی ہسپتالوں سے ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کے سندھ حکومت نے تھرپارکر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے 750آر پلانٹس لگنے تھے جس میں 350 لگے اور وہ بھی خراب ہوچکے ہیں ایشیا کا سب سے بڑا آراو پلانٹ خراب ہوچکا ہے اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئے مگر تھر کے حالات بہتر نہیں ہوسکے وزراء تھر کے لیے آئے ہوئے تنبو اور گندم بھی کھا گئے چار موبائل میڈیکل یونٹس میں دو وزیراعلیٰ اپنے شہر سیہون لے گئے اور دو صرف مٹھی شہر تک ہی محدود ہیں دور دراز علاقوں میں ڈسپنسریوں کی حالت بھی خراب ہے انہیں بجٹ نہیں مل رہا سندھ حکومت کے سب اچھا ہے کے دعوے صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں تمام علائقوں کی رپورٹ بناکر ہم وزیراعظم کو پیش کریں کے اوروزیراعظم پہلے سے ہی ان مسائل سے آگاہ ہیں جلد ہی تھرپارکر میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ تھرپارکر میں ہمارے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں لوگوں پر جھوٹے مقدمے اور سرکاری ملازموں کو دور بدلی کیا جارہا ہے یہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیے اس لیے انہیں سزا دی جارہی ایس ایس پی پولیس میں موجود پیپلزپارٹی کے کمداروں کو پہچانیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی حسین منگریو ، چنیسر آریسر ، علی میرجت ، اکبر پلی ، لکھراج مالھی ، آغا ذوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں