گورنرسندھ عمران اسماعیل سے محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق کی ملاقات

ادارہ کی کارکردگی ، فوری انصاف ، محنت کشوں کے استحصال کے خلاف ادارہ کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کام کی جگہ ہراساں کئے جانے کے خلاف ادارہ کے صوبائی محتسب جسٹس( ریٹائرڈ) شاہنواز طارق نے گورنرہائو میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ادارہ کی کارکردگی ، فعالیت ، فوری انصاف ، مزدوروں کے استحصال کے خلاف ادارہ کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کش پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ،موجودہ حکومت مزدوروں کے استحصال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ادارہ کے دائرہ کا ر کو مزید وسعت دی جائے تاکہ صوبہ بھر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خصوصاً دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کے بروقت اور جلد ازالہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ ملاقات میں محتسب نے گورنرسندھ کو ادارہ کی کارکردگی ، فعالیت اور اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں