آئی جی سندھ کی ڈکیتی کی وارادات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ساؤتھ اور ان کی ٹیم کی ستائش

منگل 18 ستمبر 2018 20:03

آئی جی سندھ کی ڈکیتی کی وارادات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ساؤتھ اور ان کی ٹیم کی ستائش
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے درخشاں تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی وارادات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ساؤتھ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر وگروہوں کیخلاف منظم اور بھرپور کاروائیاں اور شہریوں کو پرُامن ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اُنکی جان ومال عزت وآبرو کا تحفظ جیسے اقدامات کوہرسطح پر یقینی بنانا پولیس کے بنیادی فرائض اور ذمہ داریوں کی اولین ترجیح ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں