گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق کی ملاقات

منگل 18 ستمبر 2018 20:31

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کام کی جگہ ہراساں کئے جانے کے خلاف ادارے کے صوبائی محتسب جسٹس ( ر) شاہنواز طارق نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارے کی کارکردگی، فعالیت، فوری انصاف، مزدوروں کے استحصال کے خلاف ادارے کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کش پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، موجودہ حکومت مزدوروں کے استحصال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتی، ضرورت اس امر کی ہے کہ ادارے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے تاکہ صوبہ بھر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خصوصاً دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کے بروقت اور جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں صوبائی محتسب نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی، فعالیت اور اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں