بنگالیوں کو شناختی کارڈز کا اجرا کا اعلان خوش آئند ہے،انتخاب عالم سوری

ملک میں آبادبنگالی بہت سی مشکلات کاشکار ہیں ،شناخت ملنے سے ان کے مسائل حل ہو سکیں گے،صدر ایچ آراین

بدھ 19 ستمبر 2018 16:07

بنگالیوں کو شناختی کارڈز کا اجرا کا اعلان خوش آئند ہے،انتخاب عالم سوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ بنگالیوں کو شناختی کارڈز کا اجرا کا اعلان خوش آئند ہے ،شنا ختی کارڈ ز کے اجرا سے مسائل حل ہوں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ملک میں ایک اندازے کے مطابق 25لاکھ غیر ملکی ہیں جن میں بڑی تعداد بنگالیوں کی ہے جو بنگلہ دیش کی علیحدگی کے بعد سے یہاں آباد ہیں اوربہت سے بنگالی ہجرت کرکے پاکستا ن ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں آباد یہ بنگالی بہت سی مشکلات کاشکار ہیں ۔یہ سال ہاسال سے یہاں آباد ہیں اوران کی اولادیں بھی یہاں جوان ہو چکی ہیں ،لیکن ملکی شناختی دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے ر وزگارسمیت بہت سی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بنگالی زیادہ تر مزدور پیشہ ہیں اورپاکستان سے محبت رکھتے ہیں ۔شناختی کارڈ کے اجراسے ان کے حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کی طرح دیگر تمام غیرملکیوں کو بھی رجسٹرڈ کرنے کا عمل ازسرنوشروع کیا جائے تاکہ غیرملکیوں سے متعلق پائے جانے والے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں