سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک رقم منتقلی کے ڈیفالٹرز سے متعلق کارروائی کیلئے قائم عدالت کے خلاف درخواست مسترد کردی

بدھ 19 ستمبر 2018 19:31

سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک رقم منتقلی کے ڈیفالٹرز سے متعلق کارروائی کیلئے قائم عدالت کے خلاف درخواست مسترد کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک رقم منتقلی کے ڈیفالٹرز سے متعلق کارروائی کیلئے قائم عدالت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے بیرون ملک رقم منتقلی کے ڈیفالٹرز سے متعلق قائم عدالت کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسٹیٹ بینک کے تحت قائم عدالت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار سہیل حمید ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ فنانس ایکٹ کے تحت قائم عدالت غیر قانونی ہے۔پارلیمان سے اس عدالت کے قیام کی منظوری نہیں لی گئی۔ بیرون ملک رقم بھیجنے والوں کو تاخیر سے رقم واپسی پر کیس درج کرکے جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی عدالت کو فرد جرم عائد کرنے سے بھی روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں