(ن) لیگ کا نواز ، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا کی معطلی کے عدالتی فیصلے کی خوشی میں بھرپور جشن
ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،رہنمائوں اور کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ،وزیر اعظم نواز شریف ، بائو جی آئی لو یو کے نعرے رہنما اور کارکن ایکدوسرے کو گلے لگ کر مبارکباد دیتے رہے، رہنمائوںنے ٹیلیفون کر کے بھی مبارکباد دی ،خواتین کارکنان آبدیدہ ہو گئیں
بدھ 19 ستمبر 2018 19:35
(جاری ہے)
اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارکبادیں دیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔
پارٹی رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی گئی اور اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آتے ہی کارکنوں کی ایک بڑی تعدادماڈل ٹائون میں واقع پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور نواز شریف ،شہباز شریف ،مریم نواز اورحمزہ شہباز کے حق میں نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔کارکنوں نے پریس کلب کے باہر بھی جشن منایا اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی ۔ کارکنوں نے نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم نواز کی تصاویر والے پوسٹر ز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر بائو جی آئی لو ، وزیر اعظم نواز شریف ،حمزہ حمزہ کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔کارکنوں نے خوشی میں راہگیروں کو بھی مٹھائی کھلائی ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کی خوشی میں جشن منایا اور قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔ میاں عثمان کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر میاں عثمان نے کہا کہ نیب کا انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوا ہے اور انصاف کی فتح ہوئی ہے ، آج اللہ تعالی نے (ن) لیگ کے کارکنان اور عوام کی دعائیں قبول کی ہیں، عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ مقدمات بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے سیاسی کیس بنائے گئے۔نوازشریف تمام کیسز میں سرخروں ہوں گے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔اس موقع پر کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔ماڈل ٹائون ،سمن آباد ، فیصل ٹائون، گڑھی شاہو، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی ، راوی روڈ ، رائے ونڈ ، اندرون شہر ، کاپرس سٹور، سنت نگر ، ساندہ، لکشمی چوک ، بادامی باغ، شاد باغ، مصری شاہ، قلعہ گجر سنگھ، مسلم ٹائون ، گوالمنڈی ، موہنی روڈ، اسلام پورہ،راج گڑھ،ریواز گارڈن ، گلشن راوی ، باغبانپورہ سمیت مختلف مقامات پر بھی لیگی رہنمائوں اور کارکنوںکی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر قیادت کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ۔ جی او آر میں خواجہ احمد حسان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خوشی میں جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔لاہور کے علاوہ راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شرقپور شریف، شیخوپورہ، مریدکے ، منچن آباد،نارروال، نارنگ منڈی میں بھی رہنمائوں اورکارکنوںنے جشن منایا اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے مختلف مقامات پر بھی (ن) لیگ کے کارکن عدالتی فیصلے کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن مناتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔جشن منانے کے دوران پارٹی کی خواتین کارکنان بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر آبدیدہ بھی ہو گئیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت