شہید میر مرتضی بھٹو کی شہادت کو 22 سال بیت گئے، لیکن بھٹو خاندان کے دیگر شہدا کی طرح انہیں بھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا، بلاول بھٹو

بدھ 19 ستمبر 2018 22:14

شہید میر مرتضی بھٹو کی شہادت کو 22 سال بیت گئے، لیکن بھٹو خاندان کے دیگر شہدا کی طرح انہیں بھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا، بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضی بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میر مرتضی بھٹو کی شہادت کو 22 سال بیت گئے، لیکن بھٹو خاندان کے دیگر شہدا کی طرح انہیں بھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

شہید میر مرتضی بھٹو کے 22 ویں یوم شہادت کے موقعے پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی حکومت کے خاتمے کے لیئے ایک گہنونی سازش کے تحت شہید میر مرتضی بھٹو کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے خلاف تمام سازشوں اور ان کے اسباب سے واقف ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام نے گڑھی خدا بخش کے شہدا کو ہمیشہ اپنی دلوں میں سما کر سازشیوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا ہے، اور ان سازشیوں کا اصل نشانہ پاکستان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیئے میر مرتضی بھٹو کی جدوجہد اور قربانی ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے اور تاریخ سب سی بڑی منصف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں