سی پی او میں بائیو میٹرک نظام نصب کیا جائے ،آئی جی سندھ

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:51

سی پی او میں بائیو میٹرک نظام نصب کیا جائے ،آئی جی سندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس اسٹاف افسران کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران سی پی او انتظامی امور سمیت دیگر جملہ محکمانہ اقدامات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے مزید ضروری احکامات دیئے اور متفقہ فیصلے کئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹیT&T،ڈی آئی جی آئی ٹیIT،ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،کے علاوہ اسٹیٹ مینجمنٹ،ریسرچ سی پی او،ویلفیئرسندھ،لاجسٹکس سی پی او،لیگل ون ٹو تھری سی پی او کے اے آئی جیز اور ڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او نے بھی شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سیکیورٹی کے مجموعی امور میں شامل پولیس ڈپلائمنٹ سے وابستہ افسران اور جوانوں کو انکے فرائض اور سیکیورٹی کی اہمیت کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سی پی او کے مختلف یونٹس اور برانچوں کے زیرالتواء ایشوز سمیت حکومت سندھ کے دیگر ڈپارٹمنٹس سے منسلک ایشوز سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس ایکٹ 2002کی طرز پر پولیس ایکٹ کا ڈرافٹ ترتیب دینے کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ۔بائیو میٹرک انٹری سسٹم کی سی پی او میں تنصیب کے عمل کو دس دنوں کے اندر یقینی بنایا جائے ۔ڈرائیونگ لائسنس فیس اور ٹکٹس چالان کی فیس کے شرح تناسب میں اضافے کے حوالے سے حکومت سندھ سے سفارشات کیلئے مسودہ تیار کیا جائے ۔خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کی طرز پر آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریسولوشن میکنزم کے حوالے سے سفارشات ترتیب دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں