شہدائے کربلا کی قربانی و فاداری اور خلوص کی ناقابل فراموش مثال ہے۔ چیئرمین سید نیئر رضا
جمعہ 21 ستمبر 2018 21:20
(جاری ہے)
آپ نے اپنے خون سے حد فاصل قائم کر کے یہ بتا دیا کہ نظام اسلام کا اصل نمونہ کیا ہے آپ نے سر کٹا کر نانا کی امت کو بچا لیا اور دین اسلام کا پرچم سر بلند کیا ۔
آپ نے زندگی بچانے کی مصلحت سے کام نہیں لیا اور بدی کے سامنے سینہ سپر ہوگئے آپ اور آپ کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں بہادری اور بے خوفی سے لڑتے ہوئے اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دین اسلام کو بچا لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید احمر علی ،میونسپل کمشنر شاہد علی ،اراکین اسمبلی و دیگر کے ہمراہ یوم عاشورمیں نکالے جانے والے جلوسوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں بر آمد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء میں شرینی اور شربت بھی تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓکربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں قیامت خیز گرمی اور دھوپ میں بھوکے پیاسے مگر اللہ اور اس کے پیارے رسولﷺکی محبت اور اطاعت میں سر شار ہو کر اپنے عزیز و اقارب اور اپنے اصحاب سمیت شہادت کے عظیم منصب سے شر ف یاب ہوئے اور توحید و رسالت اور دین حق و رسالت کی سر بلندی حق گوئی اور سچائی کی خاطر اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قر بان کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے تین دن بھوک اور پیاس ،عزیز و انصار کی شہادت کے باوجود بہادری کے وہ جوہر دکھائے جس سے دشمن کے جوڑو بند کانپنے لگے۔حضرت امام حسین ؓنے یہ ثابت کیا کہ اگر یقین محکم اور مقصد نیک ہوتو راہ حق میں آنے والے مسائل اور باطل قوتوں کی دولت اور طاقت کوئی اہمیت نہیں رکھتی آپ کی شجاعت اور جرات مظلوم اور استحصال زدہ قوموں کے لئے قوت مقاومت فراہم کرتی رہی رہے گی ۔واقعہ کربلا ہمیں ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے شہدا ئے کربلا کی قربانی روشنی کا وہ مینار ہے جس کی روشنی سے ہم زندگی کے تمام گوشے منور کر سکتے ہیں ۔حضرت امام حسین ؓنے اسلام کی بقا اور سر بلندی کے لئے اپنا سب کچھ قر بان کر دیا آپ اپنی جان قر بان نہ کرتے تو ظلم اور بڑھ جاتا اور دین کی دشمن قوتیں اسلام کو مزید نقصان پہنچاتی لیکن حضرت امام حسین ؓنے علم جہاد بلند کیا اور یزیدی قوتوں سے سخت جنگ کر کے اسلام کو یزیدیت کے خونی پنجے سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دی آپ نے بہادری سے اپنی جان دے کر سر کٹا لیا لیکن یزیدی قوتیں آپ کے سر کو جھکا نہیں سکی۔قبل ازیں چیئرمین سید نیئر رضا نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ بھی کیا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی