گورنر سندھ نے ایم کیوایم سے اتحاد کو مجبوری قراردیدیا

صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں پانچ بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں، عمران اسماعیل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:01

گورنر سندھ نے ایم کیوایم سے اتحاد کو مجبوری قراردیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ماضی میں فلاحی اداروں کے پلاٹوں پر قبضوں اور چائنہ کٹنگ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)ملوث رہی ہے مگران کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کااتحاد کی مجبوری ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات میں تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے اور ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں پانچ بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے پر رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ادارہ عوام کو تکلیف پہنچائے گا اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔گورنر سندھ عمران سماعیل نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔صحافیوں کے تند و تیز سوالات اور موڈ دیکھ کر گورنر سندھ نے فورا چائے کی دعوت دے دی اوربات چیت کا سلسلہ ختم کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں