عوام اسٹریٹ کرائم،جرائم یا مشتبہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری طور پر مددگار15یا قریبی تھانے کودیں، آئی جی سندھ

اتوار 23 ستمبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی علاقہ،شاہراہوں، مارکیٹس یا بازاروں سمیت آس پاس یا اطراف میں اسٹریٹ کرائم،جرائم یا مشتبہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری طور پر مددگار15، قریبی تھانوں ایس ایس پیز ڈی ایس پیز دفاتر کو دیں اور جرائم کے خلاف پولیس سے مدد اور تعاون جیسے اقدامات میں اپنے انفرادی اوراجتماعی کوششوں اور کردار کو ممکن بنائیں تاکہ بروقت اور فوری پولیسریسپانس سے جرائم کی بیخ کنی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایس پیزجرائم کے خلاف مؤثرکردار ادا کرنے اور پولیس کو اطلاع دینے والے شہریوں سے بذات خودناصرف ملاقات کرینگے بلکہ انہیں شاباش اور نقد انعام دینے کے ساتھ ساتھ انکی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ ڈی آئی جیز سے شیڈول ملاقات بھی کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام دوست ماحول کو فروغ دینا اورجرائم کے خلاف عوام کے حوصلوں کو بلند کرنیکے ساتھ ساتھ پولیس کا مورال بلندکرنا اور مجموعی کارکردگی کو تقویت بھی دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں