محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اور آذربائیجان کی خضر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

دونوں یونیورسٹیاں تعلیم و تحقیق کے فروغ،ثقافتی سرگرمیوں اور طلبہ و اساتذہ کے تبالے کرسکیں گی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) کراچی؛ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور خضر یونیورسٹی ،باکو، آذربائیجان کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کار کے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخظ ہوگئے جس پر ماجو کی جانب سے اس کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائینسز پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم اور خضر یونیورسٹی کی جانب سے اس کے ریکٹر ڈاکٹر حسن نکنفس نے دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ باہمی تعاون کے اصول اور طلبہ واسکالرز کے تبادلہ،تعلیمی معلومات اور دوہری ڈگری پروگرام کے ضمن میں دونوں یونیورسٹیوں کی دلچسپی کے اظہار اور اس امید پر یقین کے ساتھ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار تعلیمی کو دونوں یونیورسٹیوں میں فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معاہدہ کے مطابق دونوں یونیورسٹیوں ماجو اور خضر طلبہ و اساتذہ کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ اسکالرز و ٹیوٹرز کے دوروں، ثقافتی تبادلہ،تحقیقی منصوبوں میں تعاون اور اشتراک،باہمی(مشترکہ یا ڈبل) ڈگری اور دونوں یونیو ر سٹیز اپنے اپنے کیمپس میں سمر پروگرامز کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

معاہدہ کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں مختصر مدت کے ٹریننگ پروگرام،پراجیکٹ اور سروس ۔لرننگ پروگرامز،باہمی تعاون اور لیکچرز پروگرمز کے تبادلے،کانفرنسز اور سیمینارز اور گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے تعلیمی پروگراموں کی نگرانی کے ضمن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔ یاداشت مٰیںدونوں یونیورسٹیز یہ بات تسلیم کرتی ہیں کہ اس مفاہمی یاداشت کی کامیابی کا انحصار ایک خاص فیکلٹی کی ترقی اور طلبہ کی دلچسپی اور مالیاتی و فزیکل وسائل کی دستیابی پرہوگا۔

دونوں یونیورسٹیز نے اس اصول کو تسلیم کیا ہے کہ کہ تعلیم کے شعبہ میں کی جانے والی تحقیق اور پڑھائے جانے کے معیار کے سلسلے میں مستقبل می نئی معلومات کا اضافہ بے حد ضروری ہوگا اور جتنا ممکن ہوسکے گا اس کی دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ایم او یو کے مطابق طلبہ کے تبادلہ پروگرام کے سلسلے میں دونوں یونیورسٹیوں کو متعلقہ اخراجات کے خاص انتظامات بشمول سفری اخراجات،رہائیش،ٹیوشن فیس اور ہیلتھ انشورنس کا پیشگی بندو بست کرنا ہوگا۔یہ مفاہمتی یاداشت پانچ سال یعنی 2018 سے 2023 تک کی مدت تک کے لئے ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں