انسداد پولیو مہم24 ستمبرسے شروع ہو گی سات روزہ مہم ہو گی اجلاس میں فیصلہ

لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،متعلقہ ادارے رابطہ کومضبو بنائیں رہ جانے والے بچوں پر توجہ دیں کمشنر کراچی

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) کراچی میں قومی انسداد پولیو مہم 24 ستمبرسے شروع ہو گی۔مہم سات روزہ ہو گی بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد کیا جائے گاوٹامن اے بھی پلایا جائے گا نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی ۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں پر توجہ دی جائے گی متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں مربوط کوششیں کریں گے کوششوں میں حائل رکاوٹوں کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے رکاٹوں کو دور کر نے پر خصو صی توجہ دیں گے ۔

فیصلہ کیا گیا کہ اہداف حاصل کر نے کے جائزہ لینے کے لئے جامع جائزہ لینے کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اور ہر پہلو کا انفرادی جائزہ لیا جائے گا فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں معلومات کے تبادلہ کا طریقہ کار بہتر بنایا جائے گا کمشنر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہول درز آپس میں تعاون اور رابطہ بڑھائیں۔مانٹرنگ کو بہتر بنائیں ۔ اجلاس نے انسداد پولیو مہم کے لئے تیار کئے جانے والے مائکیرو پلان کا بھی جائزہ لیا ۔

۔فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی علما، اساتذہ اور رائے عامہ کے ماہرین سے رابطہ بڑھائیںان کا تعاون حا صل کر نے کے لئے اقدامات کریں ۔ مہم کے دوروان خود اپنے علاقوں کا دورہ کریں کمیونٹی کے لوگوں سے ملیں جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں ان کے والدین سے ملیںرکاوٹوں کا جائزہ لیں اور یقینی بنائیں کہ کوئی پانچ سال یا اس سے کم عمر بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔

کمشنر نے کہا کہ وہ خود بھی اچانک مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے مہم میں مزید بہتری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر سیف الرحمن، ایڈیشنل کمشنر غلام مرتضی میمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کوآرڈینٹر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس ڈاکٹر نصرت علی، ، تمام ڈسٹرکٹ و ٹائون ہیلتھ افسران محکمہ صحت ، پولیس و رینجرز کے افسران ، عالمی ادار ہ صحت ، اور روٹری کلب کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس نے نجی اسکولوںمیں پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں کا جا ئزہ لیا فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم کی مدد سے اساتذہ اور والدین میں انسداد پولیو مہم کی اہمیت اجاگر کیا جائے گا اس سلسلہ میں اساتذہ اور والدین میں انسداد پولیو کی کوششوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت کا شعور اجاگر کر نے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ کوشش کی جائے گی کمشنر نے اسکولوں کی انتظامیہ ، اساتذہ اور والدین سے کہا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ انسداد پولیو مہم قومی مقصدہے اس کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں