کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے بھارت مذاکرات نہیں چاہتا،انتخاب عالم سوری

ظلم کے ذریعے کشمیر فتح کرنا بھارت کی بڑی بھول ہے، دنیا کے سامنے اپنا سیا ہ چہرہ نہیں چھپا سکتا

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے بھارت مذاکرات کی میز پر آنا نہیں چاہتایہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل دفاعی پوزیشن میں ہے ۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم نئی بات نہیںہیں ۔سیکولرریاست کہلانے والا بھارت دنیا کے سامنے اپنا سیاہ چہرہ نہیں چھپا سکتا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بھارت اپنے 8لاکھ سے زائد فوج کو مقبوضہ وادی میں جھونک کراپنا جبری تسلط برقرار رکھے ہوئے ہے ،جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ،یوم عاشور پر بھی جلسوسوں کو زبردستی روکا گیا اور شرکا کو تشدد کا نشانہ بناہا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے اورمہذب دنیا اور عالمی برادری ان مظالم پر جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ،ظلم کے ذریعے کشمیرکو فتح کرنا بھارت کی سب سے بڑی بھول ہے،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیارکرتے ہوئے اپنے فوج کے ذریعے دھمکیوں پر اتر ایا ہے ،اسے یاد رکھنا چاہیے پاکستان ایٹمی قوت ہے اورپاکستانی قوم اور فوج بھارت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں