رکن صوبائی اسمبلی عادل شہزاد چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ٹیم سر عام کی جانب سے ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کی

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی عادل شہزاد چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ٹیم سر عام کی جانب سے ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کی اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم سرعام کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے اشتراک سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور گلیوں محلوں میں پر فضاء ماحول میسر آسکے گا چیئرمین بلدیہ غربی نے کہاکہ بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری کا عمل بھی تواتر سے جاری ہے اراکین بلدیہ غربی اور ڈسٹرکٹ کے افسران باہمی اشتراک عمل سے ہر گلی محلے میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور آج ٹیم سرعام کی جانب سے شجر کاری مہم کے آغاز سے ہمیں بہترین ماحول میسر آئے گا اور عوام میں بھی اس عمل سے بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، رکن صوبائی اسمبلی نے چیئرمین بلدیہ غربی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ پودے لگائے چیئرمین بلدیہ غربی نے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں اراکین کونسل کی مشاورت اور دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جا چکا ہے اور تمام یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی کے عمل میں مصروف محکمہ جات سے مکمل رابطہ میں ہیں اور ہر زون میں ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل میں مصروف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں