گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل سے سبکدوش چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان کی ملاقات

صوبہ کے انتظامی امور ،انتخابات کے پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے اٹھائے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سبکدوش ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ کے انتظامی امور ،ان میں بہتری کی حکمت عملی ،انتخابات کے پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے اٹھائے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان خان کی صوبہ کو دی جانے والی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعیناتی آپ نے صوبہ میں نظم و نسق کی بہتری کے لئے قابل تحسین اقدامات اٹھائے ہیں با الخصوص پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ملاقات میں سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان خان نے گورنرسندھ کو بتایا کہ تاریخی اہمیت کے حامل صوبہ میں بحیثیت چیف سیکریٹر ی تعیناتی ان کے لئے ایک اعزاز تھی ،اپنی تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو سکیں اس ضمن میں وہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور افسران کے تعاون کے مشکور ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں