علماو مشائخ اجلاس، سعودی عرب کا قومی دن خوشی کا دن قرار

پاک سعودی عرب مثالی تعلقات اللہ کا انعام ہے، عبدالماجد نقشبندی ،مولانا فیاض احمد

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) مسلم علماء اتحاد(ایم یو آئی)پاکستان کے سربراہ مو لانا پیر عبدالماجد نقشبند ی ، ،مولانا فیاض احمد ،مولانا منظور فیضی ،مو لانا صادق و دیگر نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرمدرسہ بیت الاحمد موسمیات میں علماومشائخ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے قومی دن کو مسلم امہ کے لئے خوشی کا دن قراردیا اور کہا کہ سعودی عرب کی مسلم امہ سے محبت ڈھکی چھپی بات نہیں ہیںجب بھی امت پر کوئی مشکل گھڑی آئی ہے سعودی حکمران نے شانہ بشانہ مشکل گھڑی کا سامنا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی عرب مثالی تعلقات اللہ تعالیٰ کا انعام ہے دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون دونوں ملکوں کی حکومت اور عوام میں محبت کے رشتے کی پہچان ہے انہوںنے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست نہیں بلکہ بڑا بھائی ہے اور یہ بات سعودی عرب نے کئی مواقعوں پر ثابت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں