پاکستان کے عوام بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں پرامن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارتی فوج کے چیف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں امن کے خواہ ہیں پرامن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،بھارتی فوج کے چیف کسی خوش فہمی میں نہ رہیںا ینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی کوشش کی تو بھارت کو دنیا کے نقشے پر رہنے نہیں دینگے ،بھارت کشمیر میں اپنی سیاسی واخلاقی ساخ کھوچکا ہے بھارتی اوچھے بیانات اشتعال دلانے کے سوا کچھ نہیں ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاک کو ترجیعی دی ہے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ،بھارتی حکومت کو ایک طرف کرپشن کا سامنا ہے تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت سیاسی طور پر کمزور ہورہا ہے ،بھارتی حکومت اور فوج اپنی کرپشن اور ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیکر بھارتی عوام کو ذہین کرپشن سے ہٹانا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ،پاک فوج کاملک کی سلامتی کیلئے عزم اوربھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں جہاں کسی بھی وقت مزید کئی پاکستان جنم لے سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار ،آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے،جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔بھارتی فوج کے چیف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نے فوری نوٹس نہ لیا تو یہ دنیا کے قیام امن کیلئے خطرناک امر ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں عالمی برادری کی غیر سنجیدگی خطے میں مزید خطرات کو بڑھا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہیں حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیاتو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،بھارت کی دھونس ،دھمکیوں سے خائف ہونیوالے نہیں ملک کی سلامتی کیلئے جینا مرنا ہمارا دینی ،قومی اور اخلاقی فریضہ ہے ،کارکنان ملک دشمن قوتوں پر نظر رکھیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں