بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو تیار ہیں ،بھارت امن پسندی و جذبہ خیر سگالی کو کمزوری نہ سمجھے ، طارق حسن

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان اور ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی کا نوٹس لیتے ہوے کہا ہے کہ بھارتی چیف ہوش کے ناخن لیں بھارت ہماری امن پسندی اور جذبہ خیر سگالی کو کمزوری نہ سمجھے ۔

(جاری ہے)

اگر بھارت جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے۔ پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اور مردانہ وار بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔ اس گیڈر بھبکی سے دنیا بھر میں بھارتی ارادے منظر عام پر آگئے ہیں جس کا عالمی قوتیں سخت نوٹس لیں ۔ پوری قوم دفاع وطن کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر جذبہ جہاد سے سرشار ہمراہ ہوگی ۔ہم ایٹمی قوت ہیں ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور انکے ساتھ ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلے تیار ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں