گورنرسندھ سے سبکدوش چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان کی ملاقات

عمران اسماعیل نے سابق چیف سیکریٹری کے خدمات کی تعریف کی

اتوار 23 ستمبر 2018 21:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سبکدوش ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنرسندھ نے سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان خان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعیناتی آپ نے صوبہ میں نظم و نسق کی بہتری کے لئے قابل تحسین اقدامات اٹھائے ہیں با الخصوص پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔

ملاقات میں سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان خان نے گورنرسندھ کو بتایا کہ تاریخی اہمیت کے حامل صوبہ میں بحیثیت چیف سیکریٹر ی تعیناتی ان کے لئے ایک اعزاز تھا ۔اپنی تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو سکیں اس ضمن میں وہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور افسران کے تعاون کے مشکور ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں