ممتاز علی شاھ نے چیف سیکریٹری سندھ کا منصب سنبھال لیا

اتوار 23 ستمبر 2018 21:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ممتاز علی شاھ نے بحیثیت چیف سیکریٹری سندھ منصب سنبھال لیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سبکدوش ہونے والے پیشرو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے انہیں چارج دیا۔

(جاری ہے)

نئے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاھ قبل ازیں وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی سمیت سندھ میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ، محکمہ ہائے اطلاعات ، داخلہ ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ، مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ اسمال انڈسٹریز اور ڈویثرنل ایڈمنسٹریشن سمیت اہم مناصب پر خدمات کی انجام دہی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹرسندھ بھی تعنیا ت رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں