جامعہ کراچی میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے مناسبت سے تقریب 25 ستمبرکو منعقد ہوگی

اتوار 23 ستمبر 2018 21:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جامعہ کراچی میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے حوالے سے تقریب 25 ستمبرکو جامعہ میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے کلیہ فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے فارمیسی سائنس کلب کے زیر اہتمام ورلڈ فارماسسٹ ڈے موقع پر 25 ستمبرکو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹویم میں پروگرام منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر ،ڈاکٹر ایاد نعیم محمد اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈاکٹر عبید علی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں