سات روزہ انسداد پولیومہم پیر کو شروع ہوگی

22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں جائیں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 21:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) کراچی میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم پیر (آج ) شروع ہوگی جس میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائیں جائیں گے ،188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد کیا جائے گا، نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں پر توجہ دی جائے گی متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں مربوط کوششیں کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہول درز آپس میں تعاون اور رابطہ بڑھائیں،مانٹرنگ کو بہتر بنائیں ۔ اجلاس نے انسداد پولیو مہم کے لئے تیار کئے جانے والے مائکیرو پلان کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم میں سیکورٹی کے فول پروف بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی علما، اساتذہ اور رائے عامہ کے ماہرین سے رابطہ بڑھائیںان کا تعاون حا صل کر نے کے لئے اقدامات کریں ۔ مہم کے دوروان خود اپنے علاقوں کا دورہ کریں کمیونٹی کے لوگوں سے ملیں جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں ان کے والدین سے ملیںرکاوٹوں کا جائزہ لیں اور یقینی بنائیں کہ کوئی پانچ سال یا اس سے کم عمر بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔

کمشنر نے کہا کہ وہ خود بھی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر سیف الرحمن، ایڈیشنل کمشنر غلام مرتضی میمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کوآرڈینٹر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس ڈاکٹر نصرت علی، تمام ڈسٹرکٹ و ٹائون ہیلتھ افسران محکمہ صحت ، پولیس و رینجرز کے افسران ، عالمی ادار ہ صحت ، اور روٹری کلب کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس نے نجی اسکولوںمیں پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں کا جا ئزہ لیا فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم کی مدد سے اساتذہ اور والدین میں انسداد پولیو مہم کی اہمیت اجاگر کیا جائے گا۔ کمشنر نے اسکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور والدین سے کہا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں انسداد پولیو مہم قومی مقصدہے اس کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں