سندھ میں منشیات کے عادی 830افراد کا علاج کیا گیا، 4100 مریضوں کو فیلڈ میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں،ترجمان اے این ایف

اتوار 23 ستمبر 2018 21:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سندھ میں رواں سال منشیات کے عادی 830 افراد کو سندھ نارکوٹکس کنٹرول سینٹر میں داخل کر کے علاج کیا گیا جب کہ 4100 مریضوں کو فیلڈ میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات آگاہی کی 45 مہم بھی چلائی گئیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ بات نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن آف چائینہ کے ریجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ اور بے نظیر شہید اے این ایف ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے دورے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق وفد کو بتایا گیا کہ چائینیز وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر برگیڈیئر نور الحسن سمیت دیگر افسران سے ملاقات بھی کی۔چینی وفد کی سربراہی ڈپٹی جنرل سیکرٹری این این سی سی وی ژیا جن کررہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں منشیات کے عادی افراد سے ملاقات بھی کی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق چینی وفد نے رینجنل ڈائریکٹریٹ اے این ایف سندھ کی کارکرگی کو سراہا اور منشیات کے عادی افراد کے علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں