سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم کی سزا کم کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 15:55

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم کی سزا کم کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم ثاقب رانا کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا 7سال سے کم کرکے 5سال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مجرم نے خاتون ڈاکٹر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔مجرم کو ایک لاکھ روپے بھتے کی رقم وصولی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں