خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

پیر ستمبر 19:08

خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں نیب میں پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر ضیاء لنجار، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نواب وسان، رؤف کھوسو، سہراب سرکی، سہیل انور سیال اور ستار راجپر کے خلاف تحقیقات بھی 2 سال سے مکمل نہیں ہوسکی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments