کراچی، نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پر عدم اعتماد کا معاملہ،راؤ انوار کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا

پیر 24 ستمبر 2018 19:14

کراچی، نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پر عدم اعتماد کا معاملہ،راؤ انوار کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پر عدم اعتماد کا معاملہ،سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راو انوار کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

راو انوار کی جانب سے وکالت نامہ عابد زبیری کمپنی کے جونئیر وکیل نے جمع کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے راو انوار کے وکیل کو 8 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں،عدم اعتماد کے باجود اے ٹی سی کی جج نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں،اے ٹی سی کی جج نقیب اللہ قتل کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہیں،اے ٹی سی ٹو کی جج کو مقدمات کی مزید سماعت سے روک کر کیسز دوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں