کراچی، راؤ انوار کی ضمانت کی منسوخی ،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

پیر 24 ستمبر 2018 19:14

کراچی، راؤ انوار کی ضمانت کی منسوخی ،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی دو مقدمات میں ضمانتیں منسوخی کے لیے درخواست کی سماعت،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 3 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا سندھ ہائی کورت میں ضمانتیں منسوخ کے لیے نقیب اللہ کے والد محمد خان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں محمد خان کا موقف ہے کہ انسداد دہشت گردی نے راو انوار کو غیر معمولی رعایتیں دیں,راو انوار کو ضمانتیں دینے سے مقدمات پر برا اثر مرتب ہو رہا ہی,انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کے اعتراضات و دلائل کو نظر انداز کیا,راو انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کی جائیں,راو انوار کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں