ْپورے ملک میں ایسا بلدیاتی نظام رائج کیا جائے جس سے عوامی مسائل حل ہوسکیں، سید منور علی

منگل 25 ستمبر 2018 15:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سماجی کارکن سید منور علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایسا بلدیاتی نظام رائج کیا جائے جس سے عوامی مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا عمل بھی سخت ہو نا چاہئے تاکہ گوڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

سید منور علی نے کہا کہ لوکل باڈیز کا ایسا نظام متعارف کرایا جائے جو جدید ہونے کے علاوہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے اور نئے بلدیاتی نظام میں اس بات کا بھی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کو حل کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ہونا چاہئے تاکہ ایک آئیڈیل سوسائٹی کا قیام عمل میں آسکے اور عوام میں سوک سینس پیدا ہو۔ سید منور علی نے کہا کہ خاص کر کراچی کو جوکہ ایک بین الاقوامی شہر ہے جس طرح برباد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسانے والے ذمہ داروں کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں