اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہی جتنی کرپشن کے الزامات ڈاکٹرعاصم پر الزامات لگائے گئے ہیں ،ناصر حسین شاہ

انورمجید کو سندھ حکومت نے نہیں ایف آئی اے نے اسپتال منتقل کیا ،اگر کوئی بیمار ہے توعلاج کیا انکا حق نہیں،صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 18:54

اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہی جتنی کرپشن کے الزامات ڈاکٹرعاصم پر الزامات لگائے گئے ہیں ،ناصر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرناصرشاہ نے کہاہے کہ اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہی جتنی کرپشن کے الزامات ڈاکٹرعاصم پر الزامات لگائے گئے ہیں ،انورمجید کو سندھ حکومت نے نہیں ایف آئی اے نے اسپتال منتقل کیا ،اگر کوئی بیمار ہے توعلاج کیا انکا حق نہیں، نوازشریف سزایافتہ ہیں انکی ضمانت ہوگئی ، یہ ناانصافی ہے کہ شرجیل میمن انورمجید ملزم ہیں اورانکو ضمانت نہیں مل رہی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی سرکاری ملازم کو الاٹ کردہ فلیٹ سے بیدخل نہیں کرناچاہتی، سرکاری ملازمین کو فلیٹ سے بیدخل کرنا درست نہں ہے،انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر عدالتی احکامات پرعمل بھی کرنا ہے اسکا جائزہ لے رہے ہیں،ناصر شاہ نے کہاکہ ایسا حل نکالا جائے گا کہ سرکاری فلیٹس سے الاٹیز کو نہ نکالاجائے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے سے مقدمات کا سامنا کررہی ہے،ڈاکٹرعاصم کا دہشتگردوں سے ناطہ جوڑدیاگیاہے،ہم مقدمات کا سامنا کررہے ہیں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کارساز سانحے پر تحقیقات ہوئی تو سپورٹ کریں گے۔ پاک بھارت کشیدگی پران کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت ہیں، اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تھرپارکر میں قحط سالی سے واقف ہیں اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں