پاکستان ایشیاکپ جیتےگا،شاہد آفریدی

ایشیاکپ سےپہلےپاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی،مجھےتویہ لگتاہےکہ پاکستان ایشیاکپ جیتےگا،شاہد آفریدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 18:50

پاکستان ایشیاکپ جیتےگا،شاہد آفریدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے باوجود سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم سے امید لگا لی۔معروف سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ سےپہلےپاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی،مجھےتویہ لگتاہےکہ پاکستان ایشیاکپ جیتےگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشاء کپ میں کاکردگی انتہائی ناقص رہی ہے۔

پے در پے شکستوں نے جہاں ٹیم کا مورال ڈاون کردیا ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سے مسلسل میچ ہارنے پر شدید عوامی رد عمل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تاہم سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی ابھی بھی پاکستان کرکٹ ٹیم سے پر امید ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح کی نوید سنا دیا۔شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بہت پازیٹوسوچ رہاہوں۔

(جاری ہے)

مجھےتویہ لگتاہےکہ پاکستان ایشیاکپ جیتےگا۔انکا کہنا تھا کہ ایشیاکپ سےپہلےپاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لےکر چل رہا تھا۔اچھی پرفارمنس کی وجہ سےپاکستان ٹیم پردباؤ تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سےتوقعات بہت زیادہ تھیں۔اب پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو ٹیم کو سپورٹ کرناچاہیے۔شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہےاسے چیلنج کےطور پر لینا چاہیے۔یہی ہمارےکھلاڑی ہیں یہی ہمارامستقبل ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں