سندھ کی عوام صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ، وزراء خالی بجٹ بڑھانے میں مصروف ہیں، حلیم عادل شیخ

عمرکوٹ گلے کے کینسر میں مبتلا 18سالا بچی ماریت رند، 8سالا کنول عمرانی کو حلیم عادل شیخ نے علاج کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا

منگل 25 ستمبر 2018 20:51

سندھ کی عوام صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ، وزراء خالی بجٹ بڑھانے میں مصروف ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ کی 18سالا گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ماریت اور 8سالا کنول عمرانی کو کراچی کی جناح اسپتال میں داخل کروادیا ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے صحت پر اربورں روپے ہڑپ کر دیئے جاتے ہیں لیکن عوام کو صحت کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہا ماریت رند اور کنورل عمرانی کو عمرکوٹ میں دوران اسپتال کے وزٹ میں دیکھا تھا جس کو کراچی آنے کا کہا تھا جن کو اسپتال داخل کروایا دیا ہے علاج کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گے، انہوں نے مزید کہا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ہمارا مرنا جینا عوام کے ساتھ سندھ کی عوام کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف پوائنٹ اسکورنگ تک محدود ہوچکی ہے، سندھ ہونے والی کرپشن کی وجہ سے تھر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں پر روزانہ معصوم بچے مر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قحط سالی کے علاقوں میں تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے کہا اب نئے پاکستان میں کرپشن ہونے نہیں دیں گے، عوام کے نام پر آنے والا بجٹ صرف عوام پر ہی خرچ کیا جائے اگر عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو سخت مخالفت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں