تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی نے کینسر مرض میں مبتلا کنول کو ہسپتال داخل کرادیا

سندھ حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے صحت پر اربورں روپے ہڑپ کر دیئے جاتے ہیں لیکن عوام کو صحت کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ

منگل 25 ستمبر 2018 21:49

تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی نے کینسر مرض میں مبتلا  کنول کو ہسپتال داخل کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ کی 18سالا گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ماریت اور 8سالا کنول عمرانی کو کراچی کی جناح اسپتال میں داخل کروادیا ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے صحت پر اربورں روپے ہڑپ کر دیئے جاتے ہیں لیکن عوام کو صحت کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہا ماریت رند اور کنورل عمرانی کو عمرکوٹ میں دوران اسپتال کے وزٹ میں دیکھا تھا جس کو کراچی آنے کا کہا تھا جن کو اسپتال داخل کروایا دیا ہے علاج کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گے، انہوں نے مزید کہا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ہمارا مرنا جینا عوام کے ساتھ سندھ کی عوام کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف پوائنٹ اسکورنگ تک محدود ہوچکی ہے، سندھ ہونے والی کرپشن کی وجہ سے تھر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں پر روزانہ معصوم بچے مر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قحط سالی کے علاقوں میں تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے کہا اب نئے پاکستان میں کرپشن ہونے نہیں دیں گے، عوام کے نام پر آنے والا بجیٹ صرف عوام پر ہی خرچ کیا جائے اگر عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو سخت مخالفت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں