نئی حکومت فی الحال نیٹ پریکٹس کررہی ہے، سندھ صرف کالا باغ ڈیم کا مخالف ہے،شرجیل میمن

نوا ز شریف کو صرف 2 ماہ جیل میں رکھا گیا اور پھر ان کی اپیل منظور ہوگئی،سندھ حکومت لوگوں کو روزگار دے گی ،سابق صوبائی وزیر

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

نئی حکومت فی الحال نیٹ پریکٹس کررہی ہے، سندھ صرف کالا باغ ڈیم کا مخالف ہے،شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کہ نئی حکومت فی الحال نیٹ پریکٹس کررہی ہے، سندھ صرف کالا باغ ڈیم کا مخالف ہے۔بدھ کو شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں پرویز مشرف سے متعلق سوال پر شرجیل میمن نے تبصرے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کو صرف 2 ماہ جیل میں رکھا گیا اور پھر ان کی اپیل منظور ہوگئی ، ہمارے ساتھ کچھ اور سلوک کیا جاتا ہے، ہم ایک سال سے قید میں ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے کہا میں ڈیم کیلیے صرف دعائیں دے سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ سندھ تمام ڈیموں کی تعمیر کا مخالف نہیں ، بلکہ صرف کالاباغ ڈیم کے خلاف ہے جس سے سندھ کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔شرجیل میمن نے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سندھ حکومت ہمیشہ کی طرح اس باربھی روزگارفراہم کریگی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل نجی اسپتال میں زیرِ علاج شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب بر آمدگی کے کیس میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات کو شریکِ جرم قرار دے دیا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت کے حکم پر انہیں جیل منتقل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں