سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرآغا سراج درانی اور ارکان کے درمیان گرما گرمی

نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس نقوی نے اسپیکر کی اجازت کے بغیر بولنا چاہا تو اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرآغا سراج درانی اور ارکان کے درمیان گرما گرمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرآغا سراج درانی اور ارکان کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بعض مواقعوں پر ارکان اور اسپیکر کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس نقوی نے اسپیکر کی اجازت کے بغیر بولنا چاہا تو اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی اور کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران بات نہیں کرنے دونگا، اپوزیشن جماعتوں کے ایوان سے چلے جانے سے وقت ضائع ہوا۔

(جاری ہے)

فردوس شمیم نقوی بولے کہ اسمبلی کا اجلاس ہی تاخیر سے شروع ہوتا ہے اس میں اپوزیشن جماعتوں کا قصورکیا ہے جسکے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ کورم پورا ہو تو میں وقت پر اجلاس شروع کروں گا۔اراکین اسمبلی وقت پر نہیں آ تے تو اجلاس کیسے وقت پر شروع ہوگا آج بھی پون گھنٹے تک ارکان کا انتظار کرتا رہا مگر مجبورا کم ارکان کی موجودگی میں اجلاس شروع کیا۔اجلاس شروع ہوتے ہی ایم کیوایم کے کنورنوید جمیل اور اسپیکر آغا سراج درانی کے درمیان بھی گرما گرمی ہوئی، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے علامتی واک آٹ کیا۔ اجلاس کے دوران بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں