کراچی پیکیج کی پہلی قسط :10منصوبے تیارکرلیے گئے

رقم کی منتقلی گورنرسندھ کوہوگی جو میئرکراچی سے مشاورت کے بعدمنصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

کراچی پیکیج کی پہلی قسط :10منصوبے تیارکرلیے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پیکیج کی پہلی قسط پانچ ارب روپے کیلئی10منصوبے تیارکرلئے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں10 منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا جائے گا،جن میں نارتھ ناظم آباد میں فائیواسٹار فلائی اوور، کے ڈی اے فلائی اوور اور اس کے علاوہ منگھوپیرسے بنارس تک سڑک کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہرکا سیوریج اورمواصلاتی نظام بھی ازسرنوڈالاجائے گا۔ بتایاگیاہے کہ رقم کی منتقلی گورنرسندھ کوہوگی۔گورنرسندھ میئرکراچی سے مشاورت کے بعدمنصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے۔گذشتہ برس وفاقی حکومت نے کراچی کیلیے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ حیدرآباد کیلیے بھی 5ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں